21 مارچ، 2023، 6:20 PM

بلاول بھٹو کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ/ایران-سعودی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم

بلاول بھٹو کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ/ایران-سعودی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے فیصلے اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے ایرانی صدر کو دورے کی دعوت کا خیر مقدم کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاک عرب تعلقات کو مستحکم کرنے پر بات چیت کی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے نئی جہتون کی تلاش پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت کے مابین رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی کی صورت میں خطے پر مثبت اثرات بھی زیر بحث آئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے فیصلے اور سعودی فرمانروا کی جانب سے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کو دورے کی دعوت کا خیر مقدم کیا۔

News ID 1915422

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha